راولپنڈی میں خاتون، صاحب حیثیت افراد کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بٹورے لگی ، پولیس اور پراپرٹی ڈیلرز مافیا بھی ساتھ مل گئے۔
ایم ایم نیوز کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی خاتون خیر النساء کی صاحب حثیت افراد کو مبینہ طور پر ہراساں کرکے رقم بٹورنے کا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔ خاتون کے ساتھ پراپرٹی ڈیلرز مافیا بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون نے عثمان مرزا طرز کا گروپ بنا رکھا ہے۔ خیرالنساء اور نوسرباز گروپ پولیس سے سازباز کر کے امیر ترین لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا لیتے ہیں۔ ہیں پھر ان پر زنا کی ایف آئی آر درج کراتے ہیں اور بھاری رقم بٹور کر صلح کر لیتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون پر اسلام آباد کے وومن تھانے میں شراب فروخت کرنے کا مقدمہ درج ہے لیکن ابھی تک خاتون کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون خیرالنسا نے اسلام آباد کے تین مختلف تھانوں میں اسلام آباد کے کھاتے پیتے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں پر زنا کاری کا الزام لگا کر مقدمات درج کرارکھے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









