کراچی: شاہراہ فیصل فائن ہاؤس کے قریب خاتون نے پُل سے چھلانگ لگا دی،55 سالہ نامعلوم خاتون کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔
واقعہ اب سے کچھ دیر قبل ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق خاتون کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔
لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، عینی شاہدین کے مطابق مقتولہ نے اچانک پل سے چھلانگ لگائی، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی ہر زاویے سے تحقیقات کررہے ہیں۔