آنے والا سال 2026 علم نجوم اعتبار سے اہم سال ہوگا جس میں مریخ، زحل اور مشتری کی حرکات زندگی کے مختلف شعبوں میں اثر ڈالیں گی۔ یہ سال نہ صرف ذاتی ترقی اور جذباتی نشوونما کے لیے سازگار ہے بلکہ کیریئر، مالیات اور رشتوں میں نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ مشتری کا سرطان اور پھر اسد میں سفر آپ کی خود اعتمادی، مقاصد کی تکمیل اور زندگی میں نمایاں کامیابی کے دروازے کھولے گا۔
حمل (Aries)
سال کا جائزہ۔ 2026 کا آغاز توانائی اور حوصلے کے ساتھ ہوگا۔ کیریئر میں اہم فیصلے کرنے کے مواقع آئیں گے اور مالی حالت مستحکم ہوگی مگر غیر متوقع اخراجات کا امکان بھی موجود ہے۔
رشتے اور محبت: رومانس میں بہتری آئے گی اور تعلقات مضبوط ہوں گے۔
صحت: عمومی صحت اچھی رہے گی، مگر سفر سے تھکاوٹ ہو سکتی ہے۔
خوش قسمت ماہ: مئی۔
احتیاط کے مہینے: جنوری تا اپریل۔
ثور (Taurus)
سال کا جائزہ۔ خوداعتمادی کے ساتھ 2026 میں قدم رکھیں۔ کیریئر میں ترقی اور تنخواہ میں اضافہ ممکن ہے۔ مالی استحکام اور شراکت داری کے مواقع آئیں گے۔
رشتے: محبت میں استحکام اور بچوں سے خوشگوار لمحے۔
صحت: بلغم یا ہاضمے کے مسائل پر توجہ دیں۔
خوش قسمت ماہ: جون۔
جوزا (Gemini)
سال کا جائزہ۔ خیالات اور بات چیت کی مہارت آپ کو کام اور کاروبار میں کامیابی دلوائے گی۔
رشتے: ازدواجی زندگی میں صبر کی ضرورت ہوگی۔
صحت: گردن اور نیند کے مسائل پر توجہ دیں۔
خوش قسمت ماہ: اگست۔
سرطان (Cancer)
سال کا جائزہ۔ جذباتی ترقی اور خود شناسی کے مواقع بڑھیں گے۔ گھر اور کیریئر میں توازن ضروری ہوگا۔
رشتے: تعلقات میں بہتر رابطہ قائم کریں۔
صحت: ذہنی سکون کے لیے روزانہ ورزش اور سادہ غذا مفید۔
خوش قسمت ماہ: اپریل۔
اسد (Leo)
سال کا جائزہ۔ قیادت، میڈیا اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کامیابی مل سکتی ہے۔
رشتے: رومانوی تعلقات میں نئے مواقع۔
صحت: دل اور پیٹھ کی صحت پر توجہ دیں۔
خوش قسمت ماہ: اکتوبر۔
سنبلہ (Virgo)
سال کا جائزہ- ذہنی سکون کی تلاش کے ساتھ سال کا آغاز ہوگا۔ کیریئر میں نظم و نسق بہتر ہوگا مگر غیر ضروری قرض دینے سے گریز کریں۔
رشتے: رومانس میں جذباتی قابو ضروری۔
صحت: مراقبہ اور ذہنی سکون۔
خوش قسمت ماہ: ستمبر۔
میزان (Libra)
سال کا جائزہ۔ تعلقات میں گہرائی اور پیشہ ورانہ احترام کے مواقع بڑھیں گے۔ مالی استحکام بھی ممکن ہے۔
رشتے: شراکت داری یا شادی کے امور آگے بڑھیں گے۔
صحت: معمول کے مطابق صحت برقرار رکھیں۔
خوش قسمت ماہ: نومبر۔
عقرب (Scorpio)
سال کا جائزہ۔ کام میں نظم و ضبط اور محنت سے مالی اور پیشہ ور ترقی حاصل ہوگی۔
رشتے: تعلقات میں ہم آہنگی رہے گی۔
صحت: متوازن غذا اور آرام ضروری۔
خوش قسمت ماہ: جولائی۔
قوس (Sagittarius)
سال کا جائزہ- خیالات کی تازگی، خوداعتمادی اور سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
رشتے: خاندان اور رومانوی زندگی میں خوشگوار لمحے آئیں گے۔
صحت: توازن برقرار رکھیں۔
خوش قسمت ماہ: مارچ۔
جدی (Capricorn)
سال کا جائزہ- گھریلو سکون اور ذمہ داری میں اضافہ ہوگا۔
رشتے: برداشت اور سمجھ ضروری۔
صحت: ذہنی سکون کا خیال رکھیں۔
خوش قسمت ماہ: جنوری۔
دلو (Aquarius)
سال کا جائزہ- نیٹ ورکنگ اور تعلقات پر توجہ دیں۔
رشتے: محبت میں استحکام۔
صحت: آنکھوں اور کندھوں کا خیال رکھیں۔
خوش قسمت ماہ: فروری۔
حوت (Pisces)
سال کا جائزہ- مالی استحکام اور ذاتی تعلقات میں سکون حاصل ہوگا۔
رشتے: خاندان کے خوشگوار لمحات۔
صحت: ضروری اور غیر ضروری اخراجات میں فرق کریں۔
مشورہ: جمعرات کو ناداروں کو کھانا دیں۔
خوش قسمت ماہ: دسمبر۔
سال 2026 تمام برجوں کے لیے تبدیلی، ترقی، خوداعتمادی اور نئے مواقع سے بھرپور ہوگا۔ مریخ، زحل اور مشتری کی پوزیشنز آپ کو طاقتور فیصلے کرنے، منصوبہ بندی کرنے اور مستحکم تعلقات قائم رکھنے کے مواقع دیں گی۔ اس سال صبر، مستقل مزاجی اور حکمت کے ساتھ آگے بڑھنا ہر برج کے لیے کامیابی کی کنجی ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








