شادی کیلئے دبئی سے کراچی آنے والا نوجوان پولیس کے ہاتھوں قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: دبئی سے کراچی آنے والے ہاشم نامی شخص کو پولیس ناکے پر قتل کردیا گیا، مقتول کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر چنگی موڑ پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جس کی شناخت محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے، ہاشم نارتھ ناظم آباد بلاک ایس خلیل آباد کا رہائشی تھا۔

اہل خانہ کی جانب سے الزام لگایاگیا کہ مقتول کو گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے روکنے کے دوران گولیاں ماری، مقتول کے ماموں رستم نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہاشم 15 سال سے زائد عرصے سے دبئی میں مقیم تھا اور اب شادی کے لیے کراچی آیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

ماموں کا کہنا تھا کہ مقتول کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی، اور وہ اپنے دوست کے ساتھ نورانی زیارت کے لیے گیا ہوا تھا، واپس آتے ہوئے نہ رکنے پر پولیس نے دونوں پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے واقعے سے متعلق مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چنگی پر اے وی ایل سی پولیس کا ناکہ لگا ہوا تھا، ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی برآمد ہوگئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts