پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار آدی عدیل نے حال ہی میں نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی کی نقل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لیڈی ڈیانا کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں آدی کو اس مذاق سے پیچھے ہٹنا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے کہا کہ مجھے ہالی ووڈ میں کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی جو نازیبا مناظر کے باعث ٹھکرائی۔ سجل کا مزید کہنا تھا کہ ایسے رولز باڈی ڈبل کرکے ادا کیے جاسکتے تھے، مگر پھر بھی مجھے یہ مناسب نہیں لگا۔
صنفِ آہن سے پہلی بار اداکاری کرنیوالے جنید جمشید نیازی کے چرچے
دوسری جانب اداکار ہمایوں سعید کے نیٹ فلکس میں کاسٹ کیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں جن کے تناظر میں آدی عدیل نے سجل کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ مجھے دی کراؤن میں لیڈی ڈیانا کا کردار آفر ہوا لیکن ہمایوں سعید کے ساتھ بولڈ مناظر کے باعث ٹھکرادیا۔

اداکار یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آدی عدیل کا ٹوئٹر پیغام شیئر کیا جس میں آدی کا کہنا تھا کہ بتایا گیا کہ دی کراؤن میں ہمایوں سعید کے ساتھ بولڈ سین ہوں گے۔ میں اپنی اقدار نیٹ فلکس کیلئے قربان نہیں کرسکتی۔ مجھے معاف ہی رکھئے گا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








