کراچی: پی ٹی آئی کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے سنگین الزامات اور علیحدگی کے فیصلے کے بعد اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ انہوں نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے، انہوں نے عدالت کو دی گئی درخواست میں ان پر سنگین الزامات عائد کیے۔
میں شرابی یا نشے کا عادی نہیں۔ عامر لیاقت نے اہلیہ کے الزامات مسترد کردئیے
دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین نشے کے عادی ہیں، آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، مارپیٹ کرتے ہیں، انہوں نے مجھے نازیبا ویڈیوز بنانے پر مجبور کیا۔ وہ جیسے نظر آتے ہیں، ویسے ہیں نہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








