معروف اینکر اور رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت اور ان کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان کی مبینہ آڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
رمضان نشریات کے دوران نامناسب حرکات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے عامر لیاقت حسین ان دنوں ایک اور تنازعہ میں الجھے ہوئے ہیں، ہانیہ خان نامی ایک اداکارہ نے چند روز قبل عامر لیاقت کی بیوی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر پر الزامات عائد کیے تھے۔
اداکارہ ہانیہ خان کی جانب سے بیوی ہونے کے دعوے کے بعد گزشتہ روز عامر لیاقت حسین نے اپنی وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ میں نے صرف طوبیٰ سے شادی کی اور وہ میری واحد اہلیہ ہیں تاہم اب ان کی ایک مبینہ آڈیو وائرل ہوگئی ہے۔