پاکستان کا دورہ نتیجہ خیز، امریکا کی سفارتی سنجیدگی دیکھنا باقی ہے۔ عباس عراقچی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: آن لائن)

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ نتیجہ خیز رہا، جبکہ امریکا کی سفارتی سنجیدگی دیکھنا ابھی باقی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ حالیہ دورہ پاکستان انتہائی نتیجہ خیز رہا۔ قیام امن کیلئے پاکستانی قیادت کی کاوشوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران خطے میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستان کی معاونت اور برادرانہ کاوشوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے اپنا قابل عمل فریم ورک شیئر کردیا ہے۔

خیال رہے کہ 28فروری کو اسرائیل اور امریکا کے حملوں سے شروع ہونے والی ایران جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کی وقفے وقفے سے بندش نے عالمی معیشت کی کمر توڑ دی ہے۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ امریکا سفارت کاری میں کتنا سنجیدہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے وزارتِ خارجہ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان کے دورے کی تکمیل کے بعد روس روانگی سے پہلے ایک بار پھر اسلام آباد پہنچیں گے۔

آئی آر این اے کے مطابق ایرانی وفد کا ایک حصہ جنگ کے خاتمے سے متعلق ضروری امور پر مشاورت کی غرض سے تہران واپس پہنچ چکا ہے۔ یہ نمائندے اتوار کی رات اسلام آباد میں ایک بار پھر عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔

Related Posts