ایبٹ آباد: گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، 9 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ایبٹ آباد: گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، 7افراد جاں بحق
ایبٹ آباد: گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، 7افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں تریڑی کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے کے بعد چھت گر گئی جس کے باعث 9 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایبٹ آباد کے علاقے تریڑی میں پیش آیا ہے جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 9 افرادجان کی بازی ہار گئے۔

پولیس اور ریسکیو ادارے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ساتوں افراد کی موت جھلسنے سے ہوئی ہے جب کہ آگ اتنی شدید تھی کہ گھر کی چھت بھی گر پڑی۔

غزہ میں جنگ بندی کی چابی امریکا کے پاس ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کی لاشین نکال لی گئی ہیں اور انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Related Posts