اغوا کا معما حل، لیڈی کانسٹیبل نے گھر سے بھاگ کر محبوب سے شادی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

لاہور میں پیر کے روز مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل نے اغوا کی خبر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے ایک شخص سے شادی کی ہے۔

منگل کو بیان سامنے آنے کے بعد تفتیشی پولیس نے کیس خارج کر دیا ہے۔

پولیس نے یہ مقدمہ کانسٹیبل کے والد کی درخواست پر درج کیا تھا۔

ابتدائی رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق لیڈی پولیس کانسٹیبل عائشہ گزشتہ روز وقت پر ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئیں۔

وہ رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک ڈیوٹی انجام دے رہی تھیں۔ ان کے والد نے پولیس سے رابطہ کرکے ایف آئی آر درج کروائی تھی، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کی بیٹی کو دفتر جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا ہے۔

تاہم منگل کو اغوا کا یہ مقدمہ اس وقت ڈرامائی انداز میں دوسرا رخ اختیار کرگیا جب لیڈی کانسٹیبل نے اپنا بیان درج کروایا کہ اس نے اپنے دوست سے شادی کرلی ہے۔

Related Posts