کراچی: پاکستان کے مشہور ومعروف گلوکار ابرارالحق کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرن جوہر کی آنے والی فلم’جگ جگ جیو‘میں اُن کے گانے ’نچ پنجابن‘ کو کاپی کیا گیا ہے۔
حال ہی میں گلوکار ابرارالحق کے بھارتی فلم میں اپنا ایک اور گانا کاپی کیے جانے کے دعوے پر متعلقہ ادارے کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔
شوبز کی خبریں کنٹرول کرنے والی ایجنسی’مووی باکس‘ نے ٹوئٹر پر ابرارالحق کی جانب سے بھارتی فلم’جگ جگ جیو‘میں اپنامشہور گانا ’نچ پنجابن‘ کو کاپی کیے جانے کے دعوے پر اپنا بیان جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت
مووی باکس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ’اس گانے (نچ پنجابن) کو (ٹی سیریز) کی طرف سے فلم (جگ جگ جیو) میں شامل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر لائسنس دیا گیا ہے۔‘
Nach Panjaban has been officially licensed for it to be included in the Film “JugJugg Jeeyo” by @TSeries. @karanjohar & @DharmaMovies have the legal rights to use this song in their film and the tweet by @AbrarUlHaqPK earlier today is defamatory and completely unacceptable.
— MOVIEBOX (@1Moviebox) May 22, 2022
اس گانے کے حوالے سے ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ’ کرن جوہر اور دھرما موویز کو اس گانے کو اپنی فلم میں استعمال کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی گلوکار کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ توہین آمیز اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔‘
دوسری جانب گلوکار ابرارالحق نے ٹوئٹر پر مووی باکس کے ردِعمل کا اپنے ٹوئٹ میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’کسی کو بھی گانے کا استعمال کرنے کا لائسنس نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاہدہ کیا ہے تو پیش کریں؟ گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ ’میں قانونی کارروائی کروں گا۔‘
Song “Nach Punjaban” has not been licensed to any one. If someone is claiming it , then produce the agreement. I will be taking legal action.#NachPunjaban
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
واضح رہے کہ گلوکار ابرارالحق نے بالی ووڈ کے پروڈیوسر کرن جوہر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ گلوکار ابرارالحق نے اپنا ایک اور گانا کاپی کیے جانے پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی فلم پروڈیوسر کرن جوہر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ابرار الحق نے مشہور گانے نچ پنجابن کو فروخت کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے۔
ابرارالحق نے کہا تھا کہ میں اپنے گانے کو بھارتی فلم میں استعمال کیے جانے پر ہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ گلوکار نے کہا تھا کہ کرن جوہر جیسے پروڈیوسر کو میرا گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جارہا ہے، جس کی ہرگز اجازت نہیں دوں گا۔
I have not sold my song “ Nach Punjaban” to any Indian movie and reserve the rights to go to court to claim damages. Producers like @karanjohar should not use copy songs. This is my 6th song being copied which will not be allowed at all.@DharmaMovies @karanjohar
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








