گلشنِ حدید موڑ کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل کا تصادم، 2افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

گلشنِ حدید موڑ کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل کا تصادم، 2افراد جاں بحق
گلشنِ حدید موڑ کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل کا تصادم، 2افراد جاں بحق

کراچی: گلشنِ حدید موڑ کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشنِ حدید موڑ کے قریب گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کراچی کے علاقے کورنگی کے رہائشی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیاقت پور میں ٹرالر اور کار کا تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کورنگی نمبر ساڑھے تین میں واقع مدینہ کالونی کے رہائشی تھے جن کی میتیں کورنگی سرد خانے میں منتقل کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں ٹرالر اور کار کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔

آج سے 5روز قبل تحصیل لیاقت پور میں یہ افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ کار تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر کچلی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts