کراچی: حیدر آباد ہائی وے پر کار اور ٹرک کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے ہولناک حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد ہائی وے پر بدین سے تلہار جاتے ہوئے ہنڈا سٹی کار اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں کار پر سوار 5 افراد موقعے پر جان کی بازی ہار گئے۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ یوسف شاہ بس اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔
لاہور، مسافر وین کا ٹریکٹر سے تصادم، ماں اور 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق
جامشورو میں انڈس ہائی وے پر 2 مسافر کوچزکا تصادم، 2 افراد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








