پشاور، بی آر ٹی کا انوکھا معاہدہ، 12سال بعد بسیں کوڑیوں کے دام فروخت ہوں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور، بی آر ٹی کا انوکھا معاہدہ، 12سال بعد بسیں کوڑیوں کے دام فروخت ہوں گی

پشاور بی آرٹی اور نجی کمپنی کے درمیان ایک انوکھا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے تحت 4 ارب 23 کروڑ روپے کی بسیں 12 سال بعد کوڑیوں کے دام فروخت ہوں گی۔

معائدے کے دستاویزات کے مطابق 12 سال بعد 4 ارب 23 کروڑ روپےکی بسیں 23 ہزار 472 روپے میں فروخت ہوں گی، جس کے بعد تمام بسیں نجی کمپنی کی ملکیت ہوجائیں گی۔

دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ 18 میٹر بس 288 جبکہ 12 میٹربس 144 روپے میں نجی کمپنی کے حوالے کی جائے گی۔ اس وقت 12 میٹربسوں کی تعداد 93 ہے جبکہ 18 میٹر بسوں کی تعداد 65 ہے۔

دوسری جانب ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کا کہنا ہے کہ مدت پوری ہونے پر دنیا بھر میں ملکیت پرائیوٹ آپریٹرز کو منتقل ہوجاتی ہے۔

ترجمان بی آر ٹی پشاور نے مزید کہا کہ  پشاور بی آرٹی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چل رہی ہے، 158 بسیں ہر دن آپریٹ کررہی ہیں۔ صدف کامل نے کہا کہ بسوں کی لائف 12 سال بعد ختم ہوجاتی ہے۔

Related Posts