اسٹیل مل میں واردات کی نیت سے داخل ہونے والے 4ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیل مل میں واردات کی نیت سے داخل ہونے والے ملزمان گرفتار
اسٹیل مل میں واردات کی نیت سے داخل ہونے والے ملزمان گرفتار

کراچی: بن قاسم پولیس نے پاکستان اسٹیل مل میں سامان کی ڈکیتی/لوٹ مار میں ملوث اور ڈیفنس میں فورسز کے اہلکار پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان گذشتہ روز صنعتی مل میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔سکیورٹی پر مامور DSF کے اہلکار کے روکنے پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے ایک آرمی کے جوان کو زخمی کر کے فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے سکیورٹی اہلکاروں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم امین کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔گرفتار ملزم کے فرار تین ساتھیوں کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

دو سگے بھائیوں سمیت تین ڈاکو گرفتار۔ملزمان کے قبضے سے رپیٹر بمعہ کارتوس اور دو تیس بور پستول برآمد۔گرفتار ملزمان نے بن قاسم کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔

گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں راشد عرف راشو ولد عزیزاللہ ببر، وزیر ببر ولد عزیزاللہ ببر اور شاہ میر ولد اللہ بخش شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، اسٹیل ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 1 ڈاکوگرفتار، 2 فرار

Related Posts