انسانی اعضاء کی خرید و فروخت کا الزام؟ ٹاک ٹاکر مروہ کو 2 سال قید کی سزا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ العربیہ نیوز)

مصر میں ایک عدالت نے ٹاک ٹاکر خاتون کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے جس نے مشہور اداکارہ وفا عامر پر بے بنیاد اور سنسنی خیز الزامات لگائے تھے۔ ٹک ٹاک پر سرگرم مروہ یوسف نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ انسانی اعضا کی خرید و فروخت جیسے سنگین جرم میں ملوث ہیں۔

وفا عامر نے یہ معاملہ عدالت تک پہنچایا اور موقف اختیار کیا کہ مروہ یوسف نے جھوٹے بیانات سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔ سماعت کے دوران مروہ نے اپنے بیان میں تسلیم کیا کہ اس نے یہ الزامات سنے سنائے پر لگائے تھے۔

مصری ٹک ٹاکر کو فنکارہ کے خلاف غلط بیانی پر دو برس قید
Photo of Egyptian actress Wafa Amir

ٹک ٹاکر نے عدالت کو بتایا کہ یہ باتیں اسے ایک ایسے شخص سے معلوم ہوئیں جو بیک بکس کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسکندریہ میں مقیم ہے۔

اس جھوٹے الزام میں فٹبالر ابراہیم شیکا کا نام بھی گھسیٹا گیا جن کی موت کا ذمہ دار بھی وفا عامر کو ٹھہرایا گیا تھا لیکن حقیقت یہ نکلی کہ مذکورہ فٹبالر کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اپریل 2025 میں انتقال کر گئے۔

عدالتی فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وفا عامر نے فیس بک پر وزارت داخلہ اور عدلیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انصاف کی فتح ہوئی ہے۔

Related Posts