کراچی:پی آئی بی کے ایک ہی محلے سے موٹرسائیکل سوار ملزم نے تین بچوں کو اغواکرلیا پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرکے بچوں کو بازیاب کروالیا۔
بچوں کے والدین تھانے پہنچ گئے مشتعل افراد کا ملزم پر حملے کی کوشش تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کی حدود میں تین بچوں کو اغوا کرنے والا شخص سید معلم الدین ولد شفیق الدین دین نامی شخص گرفتار کرلیا۔
معالم الدین ولد شفیق الدین اپنی موٹرسائیکل پر تین بچوں کو اغوا کرکے لے جا رہا تھا انٹیلیجنس اطلاع پر تھانہ پی آئی بی کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شخص کو گرفتار کرکے تین بچوں 8 سالہ.کاشف ولد عاشق حسین4 سالہ انیلا ولد محمد خلیل اور 10 سالہ.نور فاطمہ ولد عاشق حسین کو بازیاب کرالیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ پی آئی بی میں مقدمہ نمبر 17/2021 بجرم دفع 511 / A- 364 درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے بچوں کی بازیابی کی اطلاع ملتے والدین تھانے پہنچ گئے۔