فیلڈمارشل کیخلاف برطانیہ میں احتجاج پر قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

بلڈنگ دفتر خارجہ، فائل فوٹو

وزارت خارجہ نے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کردیا۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن میٹ کینل کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔میٹ کینل کو دن 2 بجے کے قریب طلب کیا گیا اور برطانیہ میں ہونے والے واقعے پر احتجاج کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں۔ ڈیمارش برطانوی شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج پر جاری کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ کو برطانیہ میں مظاہرین جمع کرنے کیلئے استعمال کیا گیا، مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کےخلاف انتہائی اشتعال انگیز اور قابل اعتراض زبان استعمال کی۔ احتجاج کے دوران جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

Related Posts