باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3دہشگرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3دہشگرد ہلاک
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3دہشگرد ہلاک

راولپنڈی: باجوڑ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

پاک فوج کی فائرنگ سے تین دہشتگرد واصل جہنم ہوئے، جن میں ایک کمانڈر شفیع بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:مالاکنڈ میں خاندانی رنجش پر فائرنگ سے 9افراد قتل، ملزمان گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے،ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

Related Posts