اگر آپ ویک اینڈ پر کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں تو نیٹ فلیکس اور پرائم ویڈیو پر دستیاب یہ پانچ سیریز اور فلمیں اچھی تفریح فراہم کر سکتی ہیں۔
ریچر (Reacher)
یہ ایکشن اور تھرلر سیریز ہے جو ایک سابق فوجی تفتیش کار کی کہانی پر مبنی ہے۔ وہ امریکا کے مختلف شہروں میں سفر کرتا ہے اور جرائم کو بےنقاب کرتا ہے۔ یہ شو پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔
ایلس ان بارڈر لینڈ (Alice in Borderland)
یہ جاپانی سیریز نیٹ فلیکس پر ہے۔ کہانی کچھ افراد کے گرد گھومتی ہے جو ایک خالی ٹوکیو میں پھنس جاتے ہیں اور اپنی جان بچانے کے لیے خطرناک کھیل کھیلنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
دی بوائز (The Boys)
یہ پرائم ویڈیو پر ایک منفرد سپر ہیرو سیریز ہے، جس میں سپر ہیروز دراصل کرپٹ اور خود غرض دکھائے گئے ہیں۔ کہانی ایکشن، مزاح اور تنقید سے بھرپور ہے، لیکن بالغ ناظرین کے لیے موزوں ہے۔
فروم (FROM)
یہ ایک ہارر اور معمہ پر مبنی سیریز ہے جس میں ایک قصبہ دکھایا گیا ہے جہاں آنے والا کوئی بھی شخص واپس نہیں جا سکتا۔ رات کو پراسرار مخلوقات کا حملہ ہوتا ہے۔ یہ شو پرائم ویڈیو پر موجود ہے۔
دی آئیڈیا آف یو (The Idea of You)
یہ ایک رومانوی فلم ہے جس میں این ہیتھ وے نے ایک 40 سالہ سنگل ماں کا کردار ادا کیا ہے جو ایک نوجوان پاپ اسٹار کے ساتھ محبت میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ یہ فلم پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








