کراچی: پاکستانی اداکار حسن خان ایک ویب سیریز میں خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے ہندوستانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اداکار حسن خان نے انسٹاگرام پراس حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ذکر کیا کہ وہ اس پروجیکٹ کا حصہ بننے کے لئے بہت پرجوش ہیں کیونکہ انہیں اس پروجیکٹ میں بہت دلچسپی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CD_-eIEJkUs/?utm_source=ig_embed
حسن خان ایک ابھرتے ہوئے فنکارہیں، انہوں نے مختلف پروجیکٹس اور یہاں تک کہ ماڈلنگ شوٹ میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے ٹیلی ویژن سیریز یہ زندگی ہے میں بھی اداکاری اداکاری کے جوہر نکھائیں ہیں۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون 2020 کو اپنے ممبئی اپارٹمنٹ میں خود کو پھانسی دے کر خودکشی کرلی تھی، تاہم 34 سالہ اداکار کے اہلخانہ نے انکی سابق محبوبہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








