کراچی: پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے اداکارہ ماورہ حسین کو کم وزن پر تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں وزن بڑھانے کا مشورہ بھی دے دیا۔ جس کے بعد ایمن خان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
شوبز کی دنیا ایک ایسی دنیا ہے جہاں اداکاراؤں کو عام طور پر وزن کم کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ لیکن پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے الٹی گنگا بہاتے ہوئے ساتھی اداکارہ ماورہ حسین کو وزن بڑھانے کا مشورہ دے دیا۔ ایک پروگرام میں ایمن خان نے کہا کہ ماورہ حد سے زیادہ دبلی ہیں انہیں اپنا وزن بڑھانا چاہیئے۔
اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت ساری خبریں گردش کررہی ہیں جن کی وضاحت دینالازمی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








