زندگی کے نئے سفر کا آغاز،اداکارہ مریم نفیس پیا گھر سدھارگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Actress Mariyam Nafees ties the knot in stunning daytime ceremony

ماڈل واداکارہ مریم نفیس فلمساز امان احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،ساتھی فنکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے بھی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکبادوں کے انبار لگ گئے۔

مریم نفیس کا نکاح گزشتہ سال مئی میں ہو چکا ہے جبکہ اب اْن کی رسمِ حنا کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

انسٹا گرام پر مریم نفیس کی مہندی پر بنائی گئی متعدد تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں جس میں اْنہیں سرسوں کے رنگ کی خوبصورت فراک اور لال رنگ کی جیولری پہنے ہوئے دیکھا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Maha Wajahat Khan (@mahasphotographyofficial)

View this post on Instagram

A post shared by Maha Wajahat Khan (@mahasphotographyofficial)

View this post on Instagram

A post shared by Maha Wajahat Khan (@mahasphotographyofficial)

 

مریم نفیس اِن تصویروں میں اپنی ساتھی اداکاراوں، سہیلیوں اور پالتو کتے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں، چند ویڈیوز میں مریم نفیس کو دولہے کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مریم نفیس اپنی اِن تصویروں میں کافی خوش اور پر اعتماد دکھائی دے رہی ہیں ۔اداکارہ کی جانب سے اپنی شادی کی تقریبات کے آغاز کی بس تصویریں شیئر کی گئی ہیں جبکہ باقی تصویریں اْن کے فین پیجز پر خوب وائرل ہیں۔

مزید پڑھیں:سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق، شوبز ستارے کیا کہتے ہیں؟

مریم نفیس کو ساتھی فنکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے بھی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکبادیں دی جا رہی ہے۔

Related Posts