موٹاپے پر تبصرہ، اداکارہ نعیمہ خان کے الفاظ پر بیٹی کی معافی

تازہ ترین

تازہ ترین

موٹاپے پر تبصرہ، اداکارہ نعیمہ خان کے بیان پر بیٹی کی معافی
موٹاپے پر تبصرہ، اداکارہ نعیمہ خان کے بیان پر بیٹی کی معافی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر و معروف اداکارہ نعیمہ خان کے موٹاپے کے حوالے سے تبصرے پراداکارہ کی بیٹی نے معافی مانگ لی۔

حال ہی میں اداکارہ نعیمہ خان نے ندا یاسر کے پروگرام کے دوران یہ تبصرہ کیا تھا کہ وہ موٹے لوگوں کو بالکل پسند نہیں کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ موٹی خاتون کے منہ پر بول دیتی ہیں کہ وہ بالکل آنٹی لگ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نعیمہ خان کو وزن پر بات کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر تنقید

خیال رہے کہ اداکارہ کی جانب سے تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اُن کی صاحبزادی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سے والدہ کے غیر مناسب الفاظ پر معافی مانگ لی۔

نعیمہ خان کی صاحبزادی نے کہا کہ والدہ جس عمر میں ہیں، اُس عمر کے لوگ اکثراوقات ایسی باتیں بول دیتے ہیں، یہ اُن کی عمر کا تقاضہ ہے۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ میری والدہ پچاس کی دہائی میں ہیں، اس لئے اُن کو آج کل کے تقاضوں کے بارے میں نہیں معلوم، اُن کو بعد میں احساس ہوا تھا کہ اُن کے الفاظ درست نہیں تھے، جس پر اُن کو شرمندگی بھی ہے اور اسی لئے میں اُن کی جانب سے معافی بھی مانگ رہی ہوں۔

Related Posts