نیویارک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں “سونا” کے نام سے ریسٹورنٹ کھول لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نے نیویارک کے مشہور علاقے میں ہندوستانی ریسٹورنٹ کھولا ہے ۔ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ میری طرف سے یہ میرے مداحوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیویارک میں ہندوستانی کھانے کے لئے ایک ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ اس کے افتتاح کے لئے انہوں نے ایک چھوٹی سی پوجا بھی کروائی ہے۔ پریانکا نے اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ، ’’میں سونا کو آپ کے سامنے پیش کرنے پر خوش ہوں۔ نیا ریسٹورنٹ جہاں میں نے ہندوستانی کھانے میں اپنی محبت بھر دی ہے۔سونا ہندوستانی ذائقوں کی علامت ہے جس کے ساتھ میں بڑی ہوئی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : کرسٹن اسٹیورٹ، لیڈی ڈیانا کے روپ میں، نئی تصویر سامنے آگئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








