ترقی پذیر ممالک میں اشیائے خوردونوش 10فیصد مہنگی ہوسکتی ہیں۔اے ڈی بی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر فراہم کرنے کا عندیہ دیدیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر فراہم کرنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں اشیائے خوردو نوش 10 فیصد تک مہنگی ہوسکتی ہیں جس کے نتیجے میں 64 لاکھ افراد خطِ افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی زراعت اور غذائی سلامتی کے متعلق حالیہ رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں خوراک کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر دے گا 

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا حالیہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ خطے کی ترقی کیلئے زراعت کا شعبہ اہمیت کا حامل ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں ہر 3 میں سے 1 مزدور اب بھی زراعت سے وابستہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم پیداوار اور آمدنی کے باعث زراعت کا شعبہ مشکلات کا شکار ہے۔ اشیائے خوردونوش 10 فیصد مہنگی ہونے سے 64 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے پہنچ جائیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا قرض دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے گزشتہ برس دسمبر میں جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو دی جانے والی رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرِنو اور موسمیاتی تبدیلیوں پر مدافعت پیدا کرنے پر خرچ ہوگی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ منظور شدہ رقم میں 30 لاکھ ڈالر اے ڈی بی کی گرانٹ اور47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کے علاوہ  جاپان کی طرف سے 50 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے۔

 

Related Posts