سلمان خان بگ باس میں تماشا گھر کا فارمیٹ کاپی کررہے ہیں، عدنان صدیقی کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

سلمان خان بگ باس میں تماشا گھر کا فارمیٹ کاپی کررہے ہیں، عدنان صدیقی کا دعویٰ
سلمان خان بگ باس میں تماشا گھر کا فارمیٹ کاپی کررہے ہیں، عدنان صدیقی کا دعویٰ

رئیلیٹی شو تماشا گھر کے میزبان و اداکار عدنان صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان نے بگ باس میں اُن کے پروگرام تماشا گھرکے فارمیٹ کو کاپی کیا ہے۔

فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں عدنان صدیقی نے ایک صارف کی بنائی گئی تصویر شیئر کی، جس میں حال ہی میں پاکستانی نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو ’تماشا‘ اور سلمان خان کے بگ باس شو کی تصویر کولاج کی صورت میں تھی۔

تصویر میں لکھا تھا کہ سلمان خان نے پہلی بار بگ باس ہاؤس میں شرکاء کے ساتھ کھانا کھایا اور ویک اینڈ وار کی میزبانی کی، جیسے عدنان صدیقی نے اپنے شو تماشا میں کی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ناقدین اور دوستوں میں نے اپنا مقدمہ آپ کے سامنے رکھ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے غمزدہ ایموجی بنا کر تماشا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اداکار کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے اُن کی تائید بھی کی جارہی ہے۔

Indian Media Reacts to Adnan Siddiqui's Jibe At Big Boss 16

Indian Media Reacts to Adnan Siddiqui's Jibe At Big Boss 16

Indian Media Reacts to Adnan Siddiqui's Jibe At Big Boss 16

Related Posts