عدنان صدیقی کی وزیرِ اعلی سندھ سے کرکٹ لیجنڈ ظہیر عباس کی مدد کیلئے اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

عدنان صدیقی کی وزیرِ اعلی سندھ سے کرکٹ لیجنڈ ظہیر عباس کی مدد کیلئے اپیل
عدنان صدیقی کی وزیرِ اعلی سندھ سے کرکٹ لیجنڈ ظہیر عباس کی مدد کیلئے اپیل

پاکستان کے سینئر ومعروف اداکار عدنان صدیقی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کرکٹر ظہیر عباس کی مدد کیلئے اپیل کی ہے۔

حال ہی میں اداکار عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے کرکٹر ظہیر عباس کی تصاویر کا کولاج شیئر کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

اُنہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری وزیر اعلیٰ سندھ جناب سید مراد علی شاہ سے پر زور اپیل ہے، جنہیں میں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسی شخص کو ایک ایسے اداکار کی مدد کرنے کو کہتے سنا جوکہ مالی پریشانی سے گزر رہا ہے۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ جناب، نادانستہ طور پر ایئرپورٹ پر آپ کی بات سننے پر میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں لیکن انڈسٹری کے لیے آپ کی اس تشویش نے مجھے بہت متاثر کیا‘۔

یہ بھی پڑھیں:

تصویری تجزیہ: کاشیز سیلون کا برائیڈل فیسٹیول، ستاروں کی چکا چوند سے اسٹیج جگمگا اٹھا

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھنا تکلیف دہ ہے کہ ایک کھلاڑی جس نے ملک کو عالمی سطح پر شہرت دلائی، جسے ایشیا کے بریڈ مین کے نام سےجانا جاتا ہے، اور پاکستان کے باوقار اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے، ایسا شخص جوکہ آنے والی کئی نسلوں کی حوصلہ افزائی ہے، اسے اپنے ملک سے کوئی مدد نہیں ملی۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ این ایچ ایس اُنہیں ضروری امداد فراہم کر رہا ہوگا، کیونکہ وہ ریڈ پاسپورٹ ہولڈر ہیں لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری سے بری ہوگئے ہیں۔

عدنان صدیقی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے ہیرو کی مدد کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ عدنان صدیقی کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل آرہا ہے، آیئے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Adnan Siddiqui Calls On CM Sindh To Help Ailing Cricketer Zaheer Abbas

Related Posts