قازقستان: الماتے میں مسافر بردار طیارہ اڑان بھرنے کے بعد تباہ، 9 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

قازقستان: الماتے میں مسافر بردار طیارہ اڑان بھرنے کے بعد تباہ، 9 افراد جاں بحق
قازقستان: الماتے میں مسافر بردار طیارہ اڑان بھرنے کے بعد تباہ، 9 افراد جاں بحق

قازقستان کے شہر الماتے میں مسافر بردار طیارہ اڑان بھرنے کے بعد  گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ طیارے میں 100 افراد سوار تھے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عملے کے 5 افراد سمیت کل 100 مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ الماتے سے وفاقی دارالحکومت نور سلطان جا رہا تھا۔

قازق میڈیا کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ ایک 2 منزلہ عمارت سے ٹکرانے کے باعث تباہ ہوگیا جبکہ تکنیکی خرابی اڑان بھرنے کے پہلے ہی مرحلے کے دوران پیش آئی۔

میڈیا کے مطابق الماتے سے نور سلطان جانے والے تیارے کی روانگی کا مقامی وقت صبح 7 بج کر 5 منٹ تھا جس نے 7 بج کر 21 منٹ پر ٹیک آف کیا۔

ٹیک آف کرنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہونے والے طیارے کی فلائٹ نمبر زیڈ 92100 ہے جبکہ طیارہ 23 سال پرانا تھا۔ جیٹ فوٹوز ڈیٹا بیس میں موجود طیارے کی (خبر کے آغاز میں دی گئی) تصویر جون 2018ء میں لی گئی۔

طیارے کی گزشتہ برس جون میں لی گئی تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلائٹ نمبر زیڈ 92100 کے دوران تباہ ہونے والے طیارے کی مرمت کروا لی گئی تھی، اس کے باوجود وہ نامعلوم  تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  جنوبی امریکی ملک چلی کی فضائیہ کا طیارہ انٹارکٹیکا جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔چلی کی ائیر فورس کے مطابق ہرکولیس سی 130 طیارے نے انٹاکٹیکا میں واقع فوجی بیس کے لیے اڑان بھری۔ 

چلی فضائیہ کا طیارہ  17 روز قبل اڑان بھرنے کے بعد سوا گھنٹے تک رابطے میں رہا جس پر  38 لوگ سوار تھے جن میں چلی کے 35 فوجی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: فوجی طیارہ 38 مسافروں سمیت  لاپتہ ہوگیا

Related Posts