افغان دہشت گرد سمیت تین خوارج انجام کو پہنچے

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان دہشت گرد کی دستاویز، فوٹو قومی میڈیا

سیکورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں چلنے والے ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے تین دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا میں دو علیحدہ جھڑپوں کے دوران ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان میں سے ایک دہشت گرد افغان شہری تھا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق 29 اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے کرم ضلع کے علاقے ڈوگر میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، جہاں بھارتی پراکسی ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں سات بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ تاہم اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم (عمر 24 سال، تعلق ضلع میانوالی) سمیت چھ جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

کیپٹن نعمان سلیم ایک بہادر اور فرض شناس میڈیکل آفیسر تھے، جو اپنے طبی فرائض کے ساتھ ساتھ میدانِ جنگ میں بہادری سے لڑے اور اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ وطن پر قربان ہو گئے۔

Related Posts