سوشل میڈیا پر بم بنانے اور ٹیکساس میں عمارت کو تباہ کرنیکی دھمکی، افغان باشندہ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان
(فوٹو: آن لائن)

امریکی حکام نے سوشل میڈیا کے ذریعے بم بنانے اور ٹیکساس میں عمارت کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے والے افغان نژاد شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے افغان نژاد شخص کو گرفتار کیا جو ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ایک عمارت کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دیتا ہوا پایا گیا۔ ملزم کی شناخت محمد داؤد الوکزئی کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری منگل کو عمل میں لائی گئی۔

بعد ازاں امریکی حکام نے ہفتے کے روز گرفتاری کی تصدیق کی۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق افغان باشندے نے ریاستی سطح پر دہشت گردی کی دھمکی دی تھی جو اس وقت ٹیرنٹ کاؤنٹی کی جیل میں بند ہے جبکہ اس سے قبل واشنگٹن میں ایک اور افغان نژاد شخص رحمان اللہ لکنوال کی فائرنگ کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔

رحمان اللہ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی امریکی آرمی اسپیشلسٹ سارہ بیک اسٹروم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی تھیں۔ رحمان اللہ کے خلاف فرسٹ ڈگری قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹریشا میک لافلن کا دعویٰہے کہ محمد داؤد الوکزئی ٹک ٹاک پر ویڈیو میں بم تیار کرنے کا دعویٰ کرتا نظر آیا جس کا ممکنہ ہدف فورٹ ورتھ تھا۔ بعد ازاں ٹیرنٹ کاؤنٹی کوریکشن سینٹر نے 25نومبر 2025 کو الوکزئی کی گرفتاری کی بکنگ فوٹو جاری کردی۔ ملزم کو جلد وفاقی حراست میں لیے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts