پاکستان کو برا بھلا کہنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا، جلد افغانستان بھجوا دیا جائے گا۔
پشاور کے علاقے داؤدزئی میں مہاجر کیمپ خزانہ سے افغان شہری شاہ نواز کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ افغان شہری کی پاکستان مخالف بیان والی ویڈیو گزشتہ روز وائرل ہوئی تھی۔
ملزم کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ افغان شہری نے پاکستان مخالف بیان دینے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بیان پر معافی بھی مانگی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے یکم اپریل 2025 سے غیر قانونی طریقے سے رہنے والے افغان شہریوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے اور اب تک لاکھوں افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








