افغانستان میں امن کیلئے بڑی پیشرفت، روس کی ثالثی میں افغان امن کانفرنس آج ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان میں امن کیلئے بڑی پیشرفت، روس کی ثالثی میں افغان امن کانفرنس آج ہوگی
افغانستان میں امن کیلئے بڑی پیشرفت، روس کی ثالثی میں افغان امن کانفرنس آج ہوگی

روسی دارالحکومت ماسکو میں افغانستان میں امن کیلئے بڑی پیشرفت متوقع ہے، روس کی ثالثی میں افغان امن کانفرنس آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے وفود افغان امن عمل کیلئے امن کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ امریکی نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

افغانستان میں قیامِ امن کیلئے پاکستان، چین، ایران، ترکی اور قطر کے مندوبین بھی افغان امن کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ افغان طالبان کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی افواج افغانستان سے نکل نہیں جاتیں، امن قائم نہیں ہوسکتا۔

دوسری جانب افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء میں مسلسل تاخیر جاری ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہےکہ یکم مئی تک افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء مشکل ہے۔ افغان طالبان نے کہا کہ تاخیر کی صورت میں نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کا امکان

Related Posts