آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ، کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان کی تیاریاں مکمل

تازہ ترین

تازہ ترین

pak vs afg u19
pak vs afg u19

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل میچ کل بروز جمعہ کو بینونی میں کھیلا جائے گا۔

اہم میچ میں جیت کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 2مرتبہ کی چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے بعد قومی انڈر 19 اسکواڈ نے 2 روز آرام کرنے کے بعد مسلسل 3 روز بھرپورٹریننگ کی۔

اس دوران قومی انڈر 19 اسکواڈ کے رکن عبدالواحد بنگلزئی ٹریننگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ ایڑھی مڑنے کے باعث عبدالواحد بنگلزئی نے 2 روز آرام کرنے کے بعد جمعرات کے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیاتاہم افغانستان کے خلاف کوارٹرفائنل میچ میں عبدالواحد بنگلزئی کی شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

اس موقع پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ روحیل نذیر اہم میچ میں اپنی کارکردگی کی بنیادپر ٹیم کو فتحیاب بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کے سفر میں کیو موبائل کمپنی نے پلاٹینم اسپانسر بن کر قدم ملالیے

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں شریک افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم بہتر ہے مگر پاکستان انڈر 19 ٹیم 31 جنوری کو شیڈول مقابلے کے لیے مکمل تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینونی میں موجود قومی انڈر 19 اسکواڈ گذشتہ تین روز سے سخت محنت کررہا ہے۔روحیل نذیر نے کہا کہ وہ ایونٹ میں زمباوے کے خلاف گروپ میچ میں بہتر کارکردگی پیش نہ کرنے کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور کپتان وہ کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ مارو یا مرجا کی حکمت عملی کے تحت کھیلیں گے۔

Related Posts