ٹی 20 ورلڈ کپ، افغانستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ، افغانستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ٹی 20 ورلڈ کپ، افغانستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا جبکہ اگر کیویز کو سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو آج کا میچ جیتنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ آج شیخ زاید اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہورہا ہے جس پر نیوزی لینڈ کے علاوہ بھارت کی قسمت بھی انحصار کرتی ہے۔ اگر میچ افغانستان جیت گیا تو بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ، بھارتی شائقین افغانستان کی جیت کیلئے دعا گو، میمز کا طوفان

کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

دوسری جانب افغانستان کیلئے میچ جیتنا اور نہ جیتنا برابر ہے۔ نیوزی لینڈ سے شکست کی صورت میں افغانستان کے ساتھ ساتھ بھارت کا بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوجائے گا۔ کیویز ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کے 6 پوائنٹس جیت کی صورت میں بڑھ کر 8 ہوجائیں گے۔ اگر افغانستان جیت گیا تو نیوزی لینڈ اور افغانستان کے پوائنٹس 6، 6 ہوں گے۔ سیمی فائنل کی ٹیم کا فیصلہ بھارت اور نمیبیا کا میچ کرے گا۔

بھارت نمیبیا کے خلاف میچ کل کھیلے گا۔ اگر افغانستان اور بھارت اپنے اپنے میچ جیت گئے تو نیوزی لنیڈ، افغانستان اور بھارت کے پوائنٹس برابر ہوجائیں گے اور رن ریٹ کی بنیاد پر تینوں ٹیموں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

افغانستان کی جیت کی صورت میں بھارت کو نمیبیا کے خلاف اپنا میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا۔ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچز کے حساب سے بھارتی کا رن ریٹ بہترین ہے۔ 

 

Related Posts