پابندیوں سے پریشان افغان خواتین سڑکوں پر نکل آئیں، برقعے اتار کر جلادیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Afghanistan women burning BURQA

کابل: افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں کشیدگی مزید بڑھ گئی، پابندیوں سے پریشان افغان خواتین نے سڑکوں پر برقعے جلادیئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان خواتین حقوق کیلئے مظاہرے میں برقعے جلارہی ہیں جس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

 

واضح رہے کہ طالبان حکومت نے افغان شوبز انڈسٹری میں خواتین کی انٹری روکتے ہوئے ان کی اداکاری پر پابندی عائد کردی ہے۔

طالبان حکومت نے ٹی وی پروگرامز کے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکاراؤں کو ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں دکھانا ممنوع قرار دے دیا گیا۔تاہم خواتین نیوز رپورٹنگ کے شعبے میں قسمت آزما سکیں گی۔

مزید پڑھیں:افغانستان کی نئی حکومت تسلیم نہ کرنے سے دنیا کیلئے مسائل پیدا ہونگے۔طالبان

طالبان کا کہنا ہے کہ خواتین رپورٹرز کو بھی اپنے کام کے دوران حجاب پہننا ہوگا۔ مذہب کے خلاف مواد نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

توہینِ مذہب کے مرتکب کامیڈی اور تفریحی پروگرامز ممنوع قرار دے دئیے گئے۔ طالبان کے مطابق ملک بھر میں ایسی فلمیں بھی نشر نہیں ہوسکتیں جو غیر ملکی ثقافت کو فروغ دیتی ہوں۔

Related Posts