3 ماہ بعد پیراسیٹامول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نئی قیمت مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: تین ماہ بعد پیراسیٹامول کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا گیا، ڈریپ نے نئی قیمت مقرر کردی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے پیراسیٹامول گولیوں کی نئی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کر دی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیراسیٹامول 500 ایم جی گولی کی نئی قیمت 2.67 روپے مقرر کی گئی ہے، پرانی قیمت 2.35 روپے تھی، ڈبے کی نئی قیمت 534 روپے ہوگی۔

پیراسیٹامول ایکسٹرا 500 ملی گرام گولی کی نئی قیمت 3.32 روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ پرانی قیمت 2.75 روپے تھی، ڈبے کی نئی قیمت 332 روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا چین کیساتھ 700 ملین ڈالر کمرشل قرضے کا معاہدہ طے پاگیا

یاد رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رواں ماہ پیراسیٹامول قیمت بڑھانے کی سمری منظور کی تھی۔

پیراسیٹامول گولی کی قیمت میں آخری بار اضافہ 3 ماہ پہلے کیا گیا تھا، حکومت نے کمپنیوں کے مطالبے پر پیراسیٹامول کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔

Related Posts