پاکستان نے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے بعد ایک اور جاسوس کو حراست میں لے لیا ہے، زیر حراست جاسوس ایران سے اپریٹ کرتا تھا۔
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے کل بھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس چکرویدی گرفتار کرلیا ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ زیر حراست بھارتی جاسوس چکرویدی ایران سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی جاسوس چکرویدی بھی بلوچستان میں ایرانی بارڈرسے پکڑا گیا۔ بھارت ہمارے خلاف ایران ،افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے۔
سابق سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان کوایران سے بات کرنی چاہئےکہ اپنی سرزمین استعمال ہونے سے روکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








