مریم اورنگزیب کی ٹوئٹ گلے پڑگئی، ٹرانسپورٹر ڈٹ گئے، ہڑتال ہوگی یا نہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

ٹرانسپورٹرز اور حکومت پنجاب کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں نیا موڑ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے ٹویٹ کے بعد ٹرانسپورٹرز ڈٹ گئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے سے انکار کر دیا۔ مرکزی صدر منی مزدا ایسوسی ایشن کا کہنا ہے  جب تک تحریری طور پر آرڈیننس معطلی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ حکومت نے آرڈیننس پر عملدرآمد معطل کردیا ہے، جس پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایکس پر فوری پیغام جاری کرکے تردید کردی اور کہا کہ آرڈیننس معطل نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts