پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بعد صحافیوں کو بھی ویزے ملیں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بعد صحافیوں کو بھی ویزے ملیں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بعد صحافیوں کو بھی ویزے ملیں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی:بھارتی حکومت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے بعد صحافیوں کو بھی ویزے دینے کی منظوری دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کیے جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شائقین کو ویزے دینے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایپیکس کونسل کو ویزوں کے متعلق بتادیا ہے۔بی سی سی آئی ایپیکس کونسل کی میٹنگ ہوئی تھی، جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کے بعد پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو ویزوں سے متعلق ایشوکے حل کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بعد صحافیوں کو بھی ویزے ملیں گے۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے کرکٹ سیریز جیتنے کے بعد زمبابوے پہنچ گئی

Related Posts