گھر سے بھاگ کر شادی کرنے پر منشا پاشا نے دُعا زہرہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

گھر سے بھاگ کر شادی کرنے پر منشا پاشا نے دُعا زہرہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
گھر سے بھاگ کر شادی کرنے پر منشا پاشا نے دُعا زہرہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ منشا پاشا نے کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سوسائٹی سے لاپتہ ہونے والی دُعا زہرہ کی شادی کی خبر سامنے آنے پر اُسے آڑے ہاتھوں لے لیا۔  

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دُعا زہرہ کیس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منشا پاشا نے کہا کہ یہ بات بالکل درست نہیں کہ نابالغ کی اپنی مرضی سے کسی سے شادی کر لی جائے، یہ اغواء، بہکانا اور مکمل طور پر عصمت دری ہے۔

خیال رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: دُعا زہرہ کے نکاح پر شوبز ستاروں کا کیا ردعمل ہے؟

ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے ،میرے گھر والے مجھے مارتے تھے، زبردستی کسی اور سے شادی کروانا چاہتے تھے جس پر میں راضی نہیں تھی۔

دوسری جانب گزشتہ روز دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے اپنا بیان قلم بند کرا دیا، عدالت نے حکم میں کہا کہ دعا زہرہ جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے۔

Related Posts