آسٹریلیا سے سیریز کی منسوخی کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سے رابطہ

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے سیریز منسوخ ہونےکے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرلیا۔

 آسٹریلیا کی سیریز منسوخ ہونےکے بعد افغانستان پاکستان سےکھیلنےکا خواہش مند ہے۔

اس سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مارچ میں تین ون ڈے کھیلنےکی خواہش ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بارشوں کے دوران چار ہزار سے زائد کارکنوں نے حرم شریف میں خدمات انجام دیں

خیال رہےکہ طالبان حکام کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی کے خلاف  آسٹریلیا نےگزشتہ دنوں افغانستان سے سیریز منسوخ کردی تھی۔

 دوسری جانب پی سی بی، پاکستان سپر لیگ اور نیوزی لینڈ سیریز کے درمیان تین میچز کی سیریز کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔

Related Posts