امریکا سے ڈیل، ایران نے یورینیم کی افزودگی میں کمی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران نے ہتیھار بنانے کے لیے درکار افزودہ شدہ یورینیم کے ذخیرہ کی تعمیر کی رفتار کو نمایاں طور پر سست کر دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے اس معاملہ سے آگاہ لوگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے یورینیم ذخیرہ کرنے کی رفتار کو کم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

معذور بچوں کے زیر انتظام پاکستان کا پہلا ”کیفے خودی“ فعال

ایران کی جانب سے یہ اقدام امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور امریکی بینکوں میں منجمد اربوں ڈالر کے ایرانی سرمایے کی تہران کو واپسی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو علیحدہ علیحدہ لے کر چلا جا رہا ہے مگر اب بظاہر دونوں میں ایک ساتھ پیش رفت ہو رہی ہے۔

Related Posts