عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دنیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کو پر لگ گئے ہیں۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج جمعرات کے دن ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی۔

موجودہ حکومت نے معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، عمران خان نے اعتراف کرلیا

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 911 روپے ہے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کے اضافے سے 2628 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

Related Posts