اے جی سندھ ایمپلائی ویلفیئرایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

AG Sindh Employee Welfare Association protests in karachi

کراچی : اے جی سندھ ایمپلائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں منگل کو اے جی سندھ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا  گیا۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔

مظاہرے کی قیادت اے جی سندھ ایمپلائی ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر محمد زبیر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے جی سندھ ملازمین کی تنخواہیں دیگر محکموں کے ملازمین کے مطابق ہونی چاہئیں۔

دیگر محکموں کے جیسے الائونس اور دیگر سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے اے جی سندھ کے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مملکت خداد پاکستان دو قانون کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ کے بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرز کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

کسی ادارے کو تین گناہ زیادہ تنخواہیں دی جارہی ہے اور کوئی ادارہ ماہانہ تنخواہ سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے درمیان وسائل کی غیر مساوی تقسیم احساس محرومی کی بنیادی وجہ ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی کہ وفاقی محکموں کے درمیان فرق ختم کرکے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور کی جائے ۔

Related Posts