کراچی:اٹارنی جنرل برائے پاکستان خالد جاوید خان کا ڈرائیور آج ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں ان کے گھر کے باہر گاڑی کے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی زبیر نذیر شیخ کے مطابق، خیابان شہباز پر واقع اے جی پی کے گھر کے باہر ہونے والے اس حادثے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت مزید تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکار کو حادثے کے مقام سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔
حادثے کے فوراً بعد اٹارنی جنرل خالد جاوید اسپتال پہنچ گئے اور حادثے میں ملازم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی، حادثے میں زخمی ہونے والے دو دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔