گورنر اسٹیٹ بینک کا ڈالر مہنگا ہونے کے حق میں بیان، محمد زبیر کی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، محمد زبیر
حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، محمد زبیر

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ڈالر مہنگا ہونے کے حق میں بیان دیا جس پر ن لیگ کے سینئر رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما محمد زبیر نے گورنر اسٹیٹ بینک کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رضا باقر نے اوور سیز پاکستانیوں کو خوش کرنے کیلئے بیان دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

شہری ہوشیار!!! کراچی میں دودھ بھی مزید مہنگا ملے گا

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک کے بیان پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت کو معلوم نہیں ہے کہ روپے کی قدر گرنا اچھی چیز ہے یا بری؟

خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ملک میں ڈالر مہنگا ہونے کا دفاع کرتے ہوئے نئی منطق متعارف کروادی۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے اوور سیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کچھ لوگوں کو فائدہ اور کچھ کو نقصان ہوتا ہے۔ اوور سیز پاکستانیوں کے بھیجے پیسے انکے پیاروں کو زیادہ ملتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈالر مہنگا ہونے سے فائدہ، رضا باقر نئی منطق لے آئے

Related Posts