سیلاب زدگان کیلئے امداد، امریکا سے مزید تین پروازیں پاکستان پہنچ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

سیلاب زدگان کیلئے امداد، امریکا سے مزید تین پروازیں پاکستان پہنچ گئیں
سیلاب زدگان کیلئے امداد، امریکا سے مزید تین پروازیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد:سیلاب زدگان کی مدد کے لئے امریکا سے مزید تین پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کیلئے اب تک مجموعی طور پر 18 پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

امداد لے کر ایک پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر اتری اور دو پروازیں سکھر ایئرپورٹ پر اتریں۔ ان امدادی پروازوں میں پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آپریشن کیلئے امدادی سامان پہنچانا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10لاکھ روپے دیگی

پاکستان نے امریکا کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکا سے اظہار تشکر کے ساتھ کیا ہے۔

Related Posts