آئمہ بیگ اور شیراز اپل کے مابین ”فنکاری“ پر لفظی جنگ کیوں چھڑی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سال 2023 کے دوران پاکستان کے 2 نامور گلوکاروں کے مابین ایک گیت ”فنکاری“ کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑگئی جس پر دونوں ہی فنکاروں کے مداحوں کے احساسات ناخوشگوار رہے۔

لفظی جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب نامور مگر شیراز اپل کے مقابلے میں جونیئر گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنا مشہور گیت ”فنکاری“ پیش کیا جسے انٹرنیٹ پر پذیرائی ملی اور اس دوران شیراز اپل نے آئمہ سے کریڈٹ دینے کا مطالبہ کیا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxNzY1MzQsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE3NjUzNCAtINii2KbZhduBINio24zaryDZhtuSINiu2YjYr9qp2LTbjCDaqduMINqp2YjYtNi0INqp24zZiNq6INqp24zYnyIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxNzY1MzUsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTAvQWltYS1CYWlnLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYotim2YXbgSDYqNuM2q8g2YbbkiDYrtmI2K/aqdi024wg2qnbjCDaqdmI2LTYtCDaqduM2YjauiDaqduM2J8iLCJzdW1tYXJ5Ijoi2b7Yp9qp2LPYqtin2YYg2qnbjCDZhtin2YXZiNixINqv2YTZiNqp2KfYsduBINii2KbZhduBINio24zaryDZhtuSINin2Ybaqdi02KfZgSDaqduM2Kcg24HbkiDaqduBINin2YbbgdmI2rog2YbbkiDZhdin2LbbjCDZgtix24zYqCDZhduM2rog2K7ZiNiv2qnYtNuMINqp2LHZhtuSINqp24wg2qnZiNi02LQg2qnbjCDYqtq+24zblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

پاکستانی معاشرے میں کسی بھی فنکار کی تخلیق پر اگر کوئی دوسرا گلوکار اپنا حق جتائے اور چاہے وہ حق جتانا حقیقت پر مبنی بھی ہو تو اسے انا کا مسئلہ بنانا ایک عام سی بات ہے۔ گلوکارہ آئمہ بیگ نے شیراز اپل کو گیت کا کریڈٹ نہیں دیا۔

یوں شیراز اپل اور آئمہ بیگ کے مابین لفظی جنگ چھڑ گئی تاہم دونوں فنکاروں نے اس معاملے کو خوش اسلوبی سے رفع دفع کردیا اور شیراز اپل نے اپنے مداحوں سے اس معاملے پر مزید کھل کر گفتگو بھی کی، جسے سراہا گیا۔

اس سے قبل مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا تھا کہ ”فنکاری“ کے بول انہوں نے اور مرحوم شکیل سہیل نے مل کر لکھے تھے۔ جس پر شیراز اپل نے کہا کہ آئمہ بیگ مجھے واجب کریڈٹ دینا بھول گئیں۔

گلوکار شیراز اپل نے مزید کہا کہ خاتون گلوکارہ حقائق کو درست انداز میں پیش کریں۔ شکیل سہیل اس گیت کی آمد سے 6 ماہ قبل ہی انتقال کر گئے تھے اور جو آخری گیت انہوں نے میرے ہمراہ لکھا، وہ بھی آپ کیلئے تھا۔

شیراز اپل کا دعویٰ ہے کہ ”فنکاری“ نہ صرف انہوں نے لکھا بلکہ اس کی دھن بنائی اور پروڈیوس بھی کیا ہے تاہم ایک شو میں مہمان کے طور پر شرکت کے دوران شیراز اپل نے معاملے کو مزید ہوا نہ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Posts