آئمہ بیگ کے مبینہ سابق بوائے فرینڈ قیس پر ایک بار پھر دھوکہ دہی کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

آئمہ بیگ کے مبینہ سابق بوائے فرینڈ قیس پر ایک بار پھر دھوکہ دہی کا الزام
آئمہ بیگ کے مبینہ سابق بوائے فرینڈ قیس پر ایک بار پھر دھوکہ دہی کا الزام

آئمہ بیگ کے مبینہ سابق بوائے فرینڈ قیس پر برطانوی ماڈل طلولہ نے دوبارہ دھوکہ دہی کاالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بار اداکارہ نمرہ خان کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں برطانوی ماڈل طلولہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال جواب کے سیشن کا اہتمام کیا جس میں ایک صارف نے اُن سے سوال کیا کہ کیا آپ جانتی ہیں کہ قیس نمرہ خان کو ڈیٹ کررہے ہیں، انہوں نے نمرہ کو انگوٹھی بھی دی؟

جس پر طلولہ نے کہا کہ انہیں بالکل حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ قیس نے اس کے لیے پہلے مجھے دھوکہ دیا پھر آئمہ کو دسمبر 2021 میں تو وہ شاید اس کے پاس دوبارہ چلا گیا ہو۔ میں جانتی ہوں کہ وہ اسے پسند نہیں کرتا۔ یہاں تک کہ اس کی فیملی بھی یہ جانتی ہے۔ بہرحال مجھے اس سے کیا لینا دینا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ بھی انکشاف کیا کہ قیس نے اُن سے کہا تھا کہ نمرہ اتنی بے وقوف ہے کہ میں اُسے جو کچھ کہوں وہ مان لے گی۔ تو اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں وہ اسے استعمال کررہا ہے۔

برطاوی ماڈل نے اسٹوری میں اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ میں آگے نکل چکی ہوں، آپ لوگ مجھے قیس کے حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا کریں کیونکہ یہ میرے لیے بہت زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں نمرہ خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمہارے ساتھ بھی سیریس نہیں ہے اس لیے تمہیں احتیاط کرنی ہوگی۔

Aima Baig Famed Qes is Once Again Accused of Cheating - Dates Nimra Khan

Related Posts